پانپور/مشتاق الاسلام/ اعجاز احمد بھٹ ڈائریکٹر سیریکلچر جموں کشمیر نے سنٹرل سیریکلچر ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، پامپور میں ایک روزہ ریشم کرشی میلہ (کسان میلہ) کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں کشمیر کے تمام اضلاع سے تقریباً 500 ریشم کے کیڑے پالنے والوں اور نوجوانوں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی جو ایک پائیدار ذریعہ معاش کے آپشن کے طور پر ریشم کی زراعت میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔ریشم کرشی میلہ کا اہتمام سیریکلچر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے اور سی ایس آر اینڈ ٹی آئی پامپور نے مشترکہ طور پر کیا تھا تاکہ ریشم کی زراعت سے متعلقہ سرگرمیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔