کشتواڑ//ممبر قانون ساز کونسل فردوس ٹاک نے کہا ہے کہ پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی طاقت اسکے کیڈر اور ایجنڈا میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امن ،خوشحالی اور ترقی کی اُمید لیکر مسئلہ کشمیرکے حل کے متمنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو پُر امُن طور سے حل کرنے کے سوچ کی پہل پارٹی کی سب سے بڑی کامیابی ہے جسکی ہمارے حریفوں نے بھی سراہنا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو مواقعوں پہلے2002 میں اور بعد میں 2015 میں سرکار کی تشکیل دینا ہماری حصولیابی نہیں تھی کیونکہ پارٹی نے کبھی بھی اقتدار کو ترجیح نہیں دی ہے۔ٹاک پاڈر علاقہ میں کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سابقہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے لوک سبھا میں دئے گئے بیان سے واضع ہے کہ وہ بھی پی ڈی پی کے روڈ میپ کو اپنا کر مسئلہ کشمیر کا دوستانہ حل کرنے کے متمنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو ڈاکٹر فاروق پاکستان کے ساتھ سخت رویہ اپنے کی بات کرتے تھے لیکن اب پاکستان کے ساتھ اچھے باہمی تعلقات قائم کرنے کی با ت کرتے ہیں،تاکہ مسئلہ کا حل ہو سکے۔ٹاک نے مزید کہا کہ صرف مذاکرات اورا فہام و تفہیم سے ہی مسئلہ کا حل نکا لا جا سکتا ہے، جس کا پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کوئی سیاسی تحریک نہیں تھی بلکہ عوامی تحریک جس کا قیام امن بحال کرنے اور اس مشن کو بذریعہ مذاکرات حاصل کرنے کے لئے کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پی ڈی پی کو کمزور کرنے کی کوششیں کی گئی تھیں لیکن یہ ایک اہم طاقت کے طور پر ریاست میں ابھر کر آئی ہے،کیونکہ ریاست کے ہر کونے میں اسکی موجودگی ہے۔پارٹی کو ریاست کے تینوں خطوں میں بھروسہ مند لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو پی ڈی پی کی تنقید کرتے ہیں اور اس کے خلاف باغیانہ تیو ر رکھتے ہیں ،نے بھی یہ اعتراف کیا ہے کہ ریاست میں امُن و خوشحالی فقط پی ڈی پی کی پالیسوں سے ہی ممکن ہے۔اس موقعہ پر دیگر مقررین میں ٹھاکور سجان سنگھ، حاجی محمد اقبال، واصل ڈول وال، راجیش کمار، بلدیو سنگھ، جگدیش کمار، ژھرنگ ٹنڈُپ ،محمد علی اور اصغر حُسین بھی شامل تھے۔