گول//علاقہ سمڑ میں لوگوں کے مسائل کو جاننے کے لئے ٹی ایس او گول گلزار احمد اور ٹی ایس او رام سو نے علاقہ سمڑ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل جاننے کے لئے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ اس موقعہ پر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں سیل ڈیپو کے ساتھ جوڑا جائے اور لوگوں کو راشن دیا جائے ۔ مقامی لوگوں نے اس موقعہ پر کہا کہ علاقہ کافی دور دراز اور دشوا ر گزار ہے جس وجہ سے یہاں پر لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے دونوں ٹی ایس اوز سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو راشن وقت پر دیں ۔ اس موقعہ پر لوگوں نے کہا کہ 457میں سے صرف52لوگوں کو راشن ملا ہے ،ایک ہی ڈیلر دو جگہوں پر راشن نہیں دے سکتا ہے جس وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس موقعہ پر دو سو سے زائد لوگوں نے شرکت کی ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر سیل ڈیپو قائم کیا جائے ۔ اس موقعہ پر موجود ٹی ایس اوز نے لوگوں کے مسائل بغور سنے اور تمام لوگوں کے مسائل کو قلم بند کرتے ہوئے ایک فائل تیار کی اور اے ڈی محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری رام بن کو پیش کی ۔اس موقعہ پر لوگوں نے محکمہ کے ان آفیسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دوردراز میں آکر لوگوں کے مسائل کو بغور سنا اور امید کرتے ہیں کہ لوگوں کے مسائل جلد از جلد حل ہو جائیں گے ۔