عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی// ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کو کہا کہ شمالی، مغربی اور مشرقی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں اگلے تین دنوں کے دوران شدید دھند برقرار رہنے اور اس کے بعد آہستہ آہستہ کم ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے تین دنوں کے دوران پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کے کئی حصوں میں سرد دن کے حالات جاری رہنے اور اس کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے۔آئی ایم ڈی نیکلکہا کہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی اتر پردیش اور راجستھان کے بیشتر حصوں میں کم از کم درجہ حرارت 6 سے 9 ڈگری سیلسیس اور شمالی مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم اور شمالی چھتیس گڑھ میں درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری کے درمیان ہے۔ادھرقومی راجدھانی خطہ میں منگل کو بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہڈیوں کو ٹھنڈا کرنے والی سردی کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی میں کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔ دارالحکومت میں صبح کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا اور ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے ۔گزشتہ سال اس دن کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے کل صبح 3 بجے سے بدھ کی صبح 3 بجے تک 24 گھنٹوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں جیسے نوئیڈا، غازی آباد وغیرہ میں اگلے سات دنوں میں شدید سردی پڑ سکتی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہنے کا امکان ہے ۔دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 269 ماپا گیا، جسے خطرناک زمرے میں شمار کیا جاتا ہے ۔کلصبح 8.30 بجے تک پالم میں حد نگاہ 1200 میٹر تھی، جب کہ صفدرجنگ میں 500 میٹر ریکارڈ کیا گیا، کم بصارت کی وجہ سے دہلی ریجن میں آنے والی کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں، جس سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے ۔ دہلی میں تقریباً 26 ٹرینیں مقررہ وقت سے پیچھے چل رہی ہیں اور آنے والی ٹرینیں چھ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں۔