ڈوڈہ //ضلع کے دیہی علاقوں میں لوگوں کے مشکلات کا حل انکی دہلیز پر ہی کرنے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال کی قیادت میں بدھ کے روز ضلع کے دور دراز علاقوں ٹھنڈا پانی اور بلاک عسر میں شکایات ازالہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ سی پی او ڈوڈی یوگیندر کٹوچ، ایس ڈیا یم عسر نو دیپ وزیر، بی ڈی او عصر ارشاد احمد ،ڈی ای پی او ڈوڈہ ایاض مغل ،تحصیلدار کے علاوہ ضلع کے دیگ رسیکٹوریل افسر بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے۔ان کیمپوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔کیمپ میں لوگوں نے اپنے مختلف مدعوں جیسے کہ ینے کے پانی کی عدم دستیابی،راشن کی قلت، بجلی کٹوتی، سکول میں معقول سٹاف مہیا کرنے، سڑکوں کا بہتر رابطہ، آدھار اندراج، ایم جی نریگا کی بقایا ادائیگی اور زمین معاوضہ وغیرہ سے واقف کرایا ، جس پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے حل کرنے کا مکمل یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ عصر سے ٹھنڈا پانی تک کی رابطہ سڑک کو آر ڈی ڈی کی جانب سے مکمل کیا جائے گا جس کے لئے فنڈز 14وٰں مالی کمیشن سے مہیا کئے جائیں گے ،جس سے اس پورے علاقہ کو بہتر رابطہ فراہم ہوگا۔ڈی سی نے انیمل و شیپ ہسبنڈری محکمہ کو ٹھنڈا پانی میں لوگوں کو سرکار کی جانب سے جاری کی گئی مختلف سکیموں کی جانکاری فراہم کرنے کیلئے بیداری کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ سی کھولنے کا معاملہ متعلقہ حُکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔انہوں نے محکمہ امور صارفین کو تیل خاکی کا ڈیپو عسر سے ٹھنڈا پانی منتقل کرنے کی ہدایت دی اور ایس ڈی ایم عسر سے باقی ماندہ لوگوں کا آدھار کا اندراج کرنے کے لئے عسر میں ایک کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔اسی طرح سے ڈٖی سی نے موقعہ پر ہی تمام ضلع و سیکٹورل افسروں کو معققول بجلی و دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے تمام متعلقین کو آپسی تال و میل سے کام کرنے کیلئے کہا تاکہ لوگوں خصوصاً سماج کے کمزور طبقوں اور غریبوں کو بہبودی سکیموں کا استفادہ حاصل ہو۔