ٹنگمرگ //ٹنگمرگ میں بجلی چوری میں ملوث صارفین کے خلاف محکمہ بجلی نے کارروائی کرتے ہوئے کئی صارفین کی بائی پاس لائن کیلئے استعمال کی جانی والی بجلی لائنیں ضبط کیں ۔ محکمہ بجلی ٹنگمرگ کے فیلڈ سٹاف نے دن دھاڑے فیروزپورہ ،قاضی پورہ اور مہائن میں چھاپہ مارکر صارفین کو غیر قانونی طور بجلی استعمال کرنے کے الزام میں ضبط کیں۔انہوں نے صارفین کو تنبیہ کی کہ وہ بجلی چوری سے فوری طور باز آجائیں۔بجلی انسپکٹرحبیب اللہ نے اس سلسلے میںبتایا کہ صارفین کی طرف سے مسلسل شکایت موصول ہورہی تھیں کہ شام کے اوقات میں انہیں کم وولٹج کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور فیلڈ سٹاف نے تین دیہات میں درجنوں صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔محکمہ بجلی کے عملہ نے صارفین سے تلقین کی کہ وہ بجلی چوری سے مکمل طور اجتناب کریں ۔