ٹرین سروس کی معطلی، 31مئی تک توسیع

 سرینگر// ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک چلنے والی ریل سروس معطل کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان کیاہے۔ ریل سروس کی معطلی کی تاریخ میں31مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ شمالی ریلوے حکام نے یہ فیصلہ جموں کشمیر انتظامیہ کی درخواست کے بعد لیا۔ حکام نے10مئی کو کورونا لہر میں اضافے کے بعد ریل سروس معطل کردی تھی۔ اب اس میں 31مئی تک توسیع کی گئی ہے۔