سرینگر// سٹی ٹریفک پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ سکول جانے والے بچوں جن کے پاس ڈرائیونگ لائسن نہیں ہوتی ہے ،کو موٹر سائیکل ،سکوٹی یا اور گوئی گاڑی چلانے سے روکیں ۔ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ایسے والدین جن کے بچے بغیر لائسن کے گاڑیاں اور موٹر سائیکل لے کر گھروں سے نکلتے ہیں ،سے کہا ہے کہ وہ بچوں کی زندگیوں کوخطرے میں نہ ڈالیں ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ایسے بچوں میں گاڑیاں یا موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پایا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔