پونچھ// ٹریفک پولیسپونچھ نے شہریوں میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک تقسیم کئے۔ایس ایس پی ٹریفک کی ہدایت پرضلع ٹریفک انسپکٹرشوکت امین بٹ نے ٹرانسپورٹروں اور شہریوں میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے سیفٹی ماسک تقسیم کئے اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وباء سے بچنے کے لئے سیفٹی ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں تاکہ اس وباء پر قابو پایا جا سکے۔ٹریفک انسپکٹر شوکت امین نے کہا ہے کہ شہری کورونا وباء سے بچنے کے لئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور میل جول سے گریز کریں اور سینی ٹائزرز اور گلوز کے استعمال کو عادت بنائیں تاکہ پوری دنیا میں پھیلی جانیوالی وبائکورونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کورونا وباء سے بچنے کیلئے تمام حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ماسک تقسیم کئے
