ٹریفک پولیس اور پلوشن کنٹرول کی خصوصی مہم

 پونچھ//ٹریفک پولیس نے اور پلوشن کنٹرول پونچھ نے صوبائی پلوشن افسر کلدیپ بھان اورضلع ٹریفک افسر شوکت امین کی زیرقیادت پونچھ شہر کے مختلف مقامات پر مشترکہ ناکے لگائے۔ اس دوران خصوصی طور پر پلوشن کنٹرول بورڈ کی ٹیم نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر گاڑیوں کے پلوشن سے منسک کاغذات و دیگر لورزامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر لوگوں کو کوڈ 19 کے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔ ایس او ٹریفک پونچھ محمد عارف اور ایس او ٹریفک سرنکوٹ محمد یونس خان بھی اس موقع پر موجود رہے جنہوں گاڑیوں کے اوور لوڈنگ، بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے اور ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں کرنے والی متعدد گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا اور بغیر بیلٹ کے سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں، غلط پارک کی گئی 50 سے زائد گاڑیاںوں کے چالان کاٹے گئے۔ افسروں نے ڈرائیوروں کو حکومت کی طرف سے دی گائیڈ لائن پر عمل کرنے اور زیادہ سواریاں اور زیادہ کرایہ وصول کرنے سے احتیاط برتنے کی ہدایت بھی جاری کیں ۔انہوں نے والدین سے بھی التجا کی کہ وہ اپنے نابالغ بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں۔یہ پوری مہم ڈی ایس پی ٹریفک آفتاب بخاری کی نگرانی میں ایس ایس پی ٹریفک دیہی موہن موہن لال کیتھ کی ہدایت پر چلائی گئی۔