عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//شوپیان ،بڈگام،پلوامہ ،گاندر بل اورکولگام اضلاع سمیت وادی کے دیگر علاقوں میںکل دیگر ریاستوں کی رجسٹریشن رکھنے والی اور خریداری کے بعد منتقل نہ کی گئی200کے قریب گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جبکہپولیس نے سڑک کے نظم و ضبط کو نافذ کرنے اور سڑکوں پر محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا۔کولگام پولیس نے غلط دستاویزی گاڑیوں کے خلاف ایک بڑی نفاذ مہم میںجمعہ کو 30 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کیا جو سڑکوں پر فروخت کی خریداری کے بعد ملکیت کی لازمی منتقلی کے بغیر چل رہی تھیں۔پولیس نے گاڑیوں کے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ ہر فروخت،خریداری کے لین دین کے بعد ملکیت کے دستاویزات کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں۔دھرایس ایچ او قاضی گنڈ کی قیادت میں، ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر جمعہ کو لیوڈورہ قاضی گنڈ میں ایک ناکہ چیکنگ مہم چلائی۔جس دوران کئی گاڑیوں کو مختلف جرائم پر جرمانے کیے گئے جن میں بغیر دستاویزات کے ڈرائیونگ، اوور لوڈنگ، تیز رفتاری سے ڈرائیونگ اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ادھرشوپیاںمیںدیگر ریاستوں کی رجسٹریشن رکھنے والی 144 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں انجام دی گئی جو خرید و فروخت کے بعد لازمی ملکیت کی منتقلی کے بغیر سڑکوں پر چل رہی تھیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ خصوصی پولیس ٹیموں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا تاکہ ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران متعدد گاڑیاں بغیر مناسب ملکیت کی منتقلی اور لازمی دوبارہ رجسٹریشن کے چلائی جا رہی تھیں جو ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی گذشتہ چند ہفتوں سے جاری ایک وسیع مہم کا حصہ ہے ۔اس دوران ایس ایس پی ٹریفک رولر کشمیر آر پی سنگھ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کشمیر نے مین بازار کاکا پورہ پلوامہ میں ایک مہم چلائی اور ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔ مہم کے دوران 2 بائک، 1 اسکوٹر ایک ماروتی ایکو، ایک ویگنار اور ایک دودھ سپلائی کرنے والا ٹرک مناسب دستاویزات کے بغیر چلاتے پائے جانے پر ضبط کیا گیا۔ اونتی پورہ پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کو تیز کر دیا ہے ۔متعدد مقامات پر چیکنگ ٹیمیں تعینات کی گئیں، جس کے دوران مناسب دستاویزات کے بغیر، اپ ڈیٹ شدہ ملکیتی ریکارڈ کے بغیر، یا ریش ڈرائیونگ میں ملوث پائی جانے والی متعدد گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔ضلع گاندربل میں اس طرح کے مہم کے دوران گاندربل کے اہم مقامات پر متعدد چیکنگ ناکے قائم کیے گئے۔ مشترکہ ٹیموں نے ٹرانسفر کے اصولوں اور دیگر قانونی تقاضوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے گاڑیوں کا مکمل معائنہ کیا۔ پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی مہموں کا مقصد سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانا، باہر کی رجسٹریشن والی گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنا اور قانونی دفعات کی سختی سے تعمیل کرنا ہے۔ سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے اور موٹر گاڑی کے تمام قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کی مہمیں آنے والے دنوں میں بھی جاری رہیں گی۔