ٹریجریوں میں اصلاحی اقدامات | جے کے پے سسٹم نام کا ایک وسیع نظام شروع

جموں//جموں وکشمیر انتظامیہ کی طرف سے سرکاری ٹریجریوں میں کام کاج کو آسان اور بلا طوالت بنانے کے لئے کئی اصلاحاتی اقدامات چلائے جارہے ہیں۔یہ پورا عمل آئی ٹی پر مبنی آلات اور پروگراموں کی بدولت ممکن ہوسکا ہے۔ٹریجریوں کے کاغذی کام کاج کو بہت حد تک کم کیا جاچکا ہے اور اب بلیں ادائیگی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے سے تیار کی جاتی ہے۔جموںوکشمیر فائنانس محکمہ نے کام کاج کو آسان بنانے اور ادائیگیوں کے عمل کو بلاخلل جاری رکھنے کے لئے جے کے پے سسٹم نام کا ایک وسیع نظام شروع کیا ہے اور اس کے ذریعے سے سرکاری رقومات الیکٹرانک موڈ کے ذریعے واگزار کی جاتی ہے۔جے کے پے منٹ نظام بی ڈی اوز ایک مربوط پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس کی رو کی تمام بلوں کو تیار کیا جاتا ہے ۔یہ سافٹ ویئر صرف پے بل تیار کرنے میں ہی مدد گار ثابت نہیں ہوتا ہے بلکہ اس میں بونس اور لیو انکیویش بلیں جیسے امور بھی شامل ہیں۔یہ نظام پہلے 9ٹریجریوں میں شروع کیا گیا جن میں ایک سول سیکرٹریٹ کی ٹریجری بھی شامل ہے اور اس عمل میں 1300ڈی ڈی اوز اپنا روزانہ کام کاج آسانی سے چلا لیتے ہیں۔یہ نظام کافی فعال او رمؤثر تصور کیا جاتا ہے اور بلیں تیار کرنے میں غلطیوں کے بہت ہی کم امکانات رہتے ہیں۔اور اس نظام کے ذریعے سے بجٹ کو بھی ڈی ڈی اوز اور پے اینڈ اکائونٹ افسر محض ایک بٹن دبانے سے کنٹرول کرسکتے ہیں اور اب اس نظام کی بدولت ٹریجریوں میں ادائیگی کے لئے بلیں ایک دِن سے زیادہ عرصے کے لئے نہیں رہتی ہے۔تاہم ضروری ہے کہ یہ تمام لوازمات کو پور ا کرتی ہوں ۔ نظام کی بدولت سرکاری ادائیگیوں میں شفافیت اور جواب دہی کا اضافہ ہوا ہے ۔یہ نظام سی پی آئی ایس، بیمز اور ٹریجری نیٹ جیسے ایپلیکشن کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔یہ نظام سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے کافی فائدہ بخش مانا جاتا ہے کیوں کہ ان ملازمین کی تنخواہ بلیں اسی نظام پر تیار کی جاتی ہے اور آن لائن موڈ کے ذریعے سے بلیں داخل کی جاتی ہیں اور پروسس کی جاتی ہے اور اس کے بعد ٹریجری افسر اسی وقت رقومات مستحقین کے کھاتوں میں براہ راست جمع کراتے ہیں۔اس نظام کے ذریعے سے انسانی مداخلت کے بغیر ملازمین کے دیگر پہلوئوں کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے جن مین جی پی ایف ، این پی ایس، انکم ٹیکس، انکریمنٹ بھی شامل ہے۔آئی ٹی پر مبنی ایک اور اعلیٰ کور بینکنگ سلوشن کے طور پر سامنے آرہا ہے آر بی آئی کی طر ف سے تیار کئے گئے اس نظام کو ای ۔ کوپر کا نام دیا گیا ہے۔اس ای پے منٹ ماڈل نظام کے ذریعے سے رقومات کی فراہمی کے عمل میں جدید کاری آرہی ہے اور اکائونٹنگ ری کنسلیشن اور رپورٹنگ کے عمل میں کافی معقولیتی آنے کی امید ہے۔مقامی طور تیار کی گئی اپیلیشن ٹریجریو نیٹ کو ای۔ کوپر کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور پہلے ہی اس نظام کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا ہے۔نظام کے ذریعے سے مستحقین کو کافی سہولیات دستیاب ہوں گی اور وہی کئی سے بھی پورٹل پر مبنی خدمات کے ذریعے سے ایک نہایتی مضبوط طریقے سے اپنے کھاتے تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ان اقدامات کی بدولت ٹریجریوں کے احسن اور مؤثر کام کاج کو یقینی بنانے میں انقلابی نوعیت کی تبدیلی آئی ہے ۔اس کے علاوہ آنے والے اضافی اقدامات سے اس نظام کو مزید آسان اور عوام دوست بنایا جارہا ہے اور آنے والے وقتوں میں بہتر حکمرانی کے صحیح نظرئیے کو ایک حقیقی شکل دی جاسکتی ہے۔