Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
بین الاقوامی

ٹرمپ بھی اسلحہ خریداروں کے ماضی کی چھان بین سخت کرنے کے حامی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 21, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
واشنگٹن// امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس میں زیرِ بحث اس مجوزہ قانون کی حمایت کا عندیہ دیا ہے کہ جس کے تحت امریکہ میں آتشیں اسلحے کے خریداروں کے ماضی کی چھان بین مزید سخت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وائٹ ہاوس کی ترجمان سارہ ہکابی جونیئر نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹیکساس سے منتخب ری پبلکن سینیٹر جان کورنین سے مجوزہ قانون پر گفتگو کی تھی۔سینیٹر کورنین نے کنیٹی کٹ سے منتخب ڈیموکریٹ سینیٹر اور گن کنٹرول کے سرگرم حامی کرس مرفی کے ساتھ مل کر مجوزہ قانون سینیٹ میں پیش کیا ہے جس پر تاحال دونوں جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔مجوزہ قانون میں آتشیں اور خودکار اسلحے کی خریداری پر نئی پابندیاں تو نہیں لگائی گئیں البتہ وفاقی تحقیقاتی اداروں کو خواہش مند خریداروں کے ماضی کی چھان بین مزید سخت کرنے کے اختیارات تجویز کیے گئے ہیں۔مجوزہ قانون کے تحت تمام ادارے نفسیاتی مسائل کا شکار اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کا ریکارڈ پابندی سے 'نیشنل انسٹینٹ کرمنل بیک گراو?نڈ چیک سسٹم' کو بھیجنے کے پابند ہوں گے جس میں جرائم میں ملوث امریکی شہریوں کے ماضی کا ریکارڈ جمع کیا جاتا ہے۔امریکہ میں نفسیاتی مسائل کا شکار اور ماضی میں مجرمانہ سرگرمیوں میں سزا یافتہ افراد کے ہتھیار خریدنے پر قانوناً پابندی ہے۔لیکن عوامی مقامات پر فائرنگ کے واقعات کے بعد ملزمان کے ماضی کی جانچ پڑتال کے دوران بارہا یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم اپنے پرتشدد ماضی کے باعث اسلحہ خریدنے کا اہل ہی نہیں تھا لیکن متعلقہ اداروں نے بروقت اس کا ریکارڈ نیشنل ڈیٹا بیس کو فراہم نہیں کیا۔صدر ٹرمپ نے مجوزہ قانون کی حمایت فلوریڈا کے ایک ہائی اسکول میں پیش آنے والے واقعے کے بعد کی ہے جس میں اسی اسکول کے ایک 19 سالہ سابق طالبِ علم نے فائرنگ کرکے 14 طلبہ سمیت 17 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نکولس کروز کو لڑائی جھگڑے اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے باعث گزشتہ سال اسکول سے نکال دیا گیا تھا لیکن اس کی جھگڑالو طبیعت اور اسکول سے نکالے جانے کا ریکارڈ سسٹم میں نہیں تھا جس کے باعث وہ بآسانی اسلحہ خریدنے میں کامیاب رہا جسے اس نے بعد ازاں حملے میں استعمال کیا۔امریکہ میں گن کنٹرول ایک اہم معاملہ ہے اور شوٹنگ کے ہر واقعے کے بعد اس مسئلے پر بحث شدت پکڑ جاتی ہے۔ڈیموکریٹ قانون ساز عموماً اسلحے کی خریداری پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن بیشتر ری پبلکن اس کے سخت مخالف ہیں۔گن کنٹرول کے مخالفین ایسے اقدامات کو امریکی آئین میں کی جانے والی دوسری ترمیم کے خلاف سمجھتے ہیں جس میں ہر امریکی کو اسلحہ رکھنے کا اختیار دیا گیا ہے۔گو کہ سینیٹر کورنن اور سینیٹر مرفی کے تجویز کردہ قانون کو بیشتر ری پبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان کی حمایت حاصل ہے اور فلوریڈا شوٹنگ کے بعد کانگریس پر اس بارے میں قانون سازی کے لیے دباو بھی بڑھ گیا ہے، لیکن اس کے باوجود سیاسی طور پر منقسم کانگریس میں مجوزہ قانون کی منظوری آسان ہدف نہیں۔اسلحہ بنانے اور بیچنے والوں کی انجمن نیشنل رائفل ایسوسی ایشن(این آر اے) کا شمار امریکہ کی طاقت ور اور بااثر ترین انجمنوں میں ہوتا ہے جو اب تک گن کنٹرول سے متعلق بیشتر اقدامات کی سخت مخالفت اور اپنی لابنگ کے ذریعے ایسے قوانین کو کانگریس میں ناکام بناتی آئی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

سیز فائر کے باوجود سری نگر دھماکوں سے لرز اٹھا، متعدد علاقوں میں بلیک آؤٹ

May 10, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند پاک ڈی جی ایم اوز نے شام 5 بجے سے فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کر لیا: سیکریٹری خارجہ وکرم مِسری

May 10, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری رہے گی: جے شنکر

May 10, 2025
بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت حملے بند کرے تو کشیدگی میں کمی پر غور کیا جائے گا:پاکستانی وزیر خارجہ

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?