و ائیلو میں لوگوں کا احتجاج

اننت ناگ //وائیلو سنگھ پورہ ٹنل کی تعمیر شروع ہونے سے پہلے ہی یہاں لوگوں نے ڈی پی آر کو لے کر احتجاج کرتے ہوئے فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ دائود پورہ اور اڈہال کے لوگوں نے جمعرات کو سڑک پر نکل کر احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہناتھا کہ سنگھ پورہ ٹنل اور سڑک کے حوالے سے تیار کئے گئے ڈی پی آر میں اب تبدیلی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ چار برس قبل ٹنل و سڑک بنانے کے لئے سروے کیا گیا جس کے لئے DPR بھی تیار کیا گیا تھا اوراب نامعلوم وجوہات پر سروے میں تبدیلی کی جارہی ہے جبکہ شاہراہ کو دوسری جگہ سے بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے 1200 غریب کنبے بے گھر ہوسکتے ہیں اوراپنی زمینوں سے ہاتھ دھو بیٹھ سکتے ہیں۔لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔