جموں // شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میںفیکلٹی ڈیولپمنٹ سنٹر میں یکم اپریل 2019 سے طویل چار ہفتوں کا اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح کیا گیا ۔افتتاحی سیشن کے موقعہ پر آئی آئی ٹی روپڑ کی شعبہ فلاسفی کے پروفیسر ڈاکٹر بیجوئی بروچ مہمان خصوصی تھی۔پروگرام کی صدارت یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ اینڈ فیکلٹی آف ہیومنٹی و سوشل سوسائٹی او ر کارڈی نیٹر پروفیسر (ڈاکٹر) ڈی موکھاوپادھیائے نے کی،جنھوں نے خطبہ استقبالیہ بھی پیش کیا۔پروفیسر (ڈاکٹر) ڈی موکھاوپادھیائے اور ڈاکٹر پبتیراکے جینا نے مہینہ بھر چلنے والے پروگرام کی جانکاری دی،جس کا اختتام 30 اپریل کو ہوگا۔اپنے افتتاحی خطبہ میں پروفیسر بوروھ نے مختلف شعبوں کے سینئر پروفیسروں کے درمیان طویل تبادلہ خیال کی ضرورت پر زور دیا ۔اورینٹیشن پروگرام فیکلٹی ڈیولپمنٹ سنٹر (جسے ایم ایچ آراے،بھارت سرکار کی جانب سے معاونت کی جارہی ہے) نے اعلیٰ تعلیم کے جوان سال اساتذہ کے ذاتی، تنظیمی اور پیشہ وارانہ ترقی کے لئے منعقد کیا ہے۔افتتاحی سیشن میں ڈاکٹر انیل کمار تیواری نینظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ انوپ شرما نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔پروگرام میں ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے فیکلٹی ممبران شرکت کررہے ہیں۔