ویسٹ بینک میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تقریباََ 300 فلسطینی زخمی

غزہ//ویسٹ بینک کے نابلس شہر میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 294 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطین رئڈ کریسنٹ نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس سے ایک دن پہلے یہودی رہائشی بائٹا علاقے میں ماو¿نٹ صبیح کی چوٹی کو چھوڑ گئے جبکہ اسرائیلی فوج وہاں موجود رہی۔
فلسطین ریڈ کریسنٹ نے ایک بیان میں کہا ” ویسٹ بینک میں نابلس شہرکے پاس بائٹا اور اسارن بستیوں میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 294 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں“۔ ماو¿نٹ صبیح فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز اور مقامی باشندوں کے مابین تقریبا روزانہ جھگڑے کا مرکز بن چکا ہے۔ یہاں کئی ہفتے پہلے فوجی تحفظ کے تحت پہاڑ کی چوٹی پر ایک چھوٹی سی بستی کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا۔