ویری ناگ میں نشست کا ضمنی چناؤ

اننت ناگ//ویری ناگ حلقہ میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ممبرکاانتخاب عمل میں لایاگیا جس دوران آزاد امیدوار علی محمد نے جیت درج کی۔کامیاب امیدوار نے اپنے حریف امیدوار محمد رمضان کو شکست دی۔پیر شاہ باز کے ڈی ڈی سی کیلئے نامزد ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ اس کے بعد بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے ضمنی انتخابات عمل میں لاکر اس نشست کو پر کیا گیا۔اس موقعہ پر پنچ اور سرپنچ نے ووٹنگ کے شفاف اور پرامن انعقاد کیلئے مقامی پولیس و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈی ڈی سی رکن پیر شاہ باز نے بھی انتخابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔