Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ووٹنگ ڈیٹا ویب سائٹ پر ڈالنے کی درخواست سپریم کورٹ کا غور کرنے سے انکار

Mir Ajaz
Last updated: May 25, 2024 12:37 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 یواین آئی

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے سخت اعتراض کے بعد لوک سبھا انتخابات کے دوران پولنگ کے 48 گھنٹے بعد ہر پولنگ اسٹیشن پر ڈالے گئے ووٹوں کے ڈیٹا سے متعلق ویب سائٹ فارم 17 سی کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈالنے کے مطالبے والی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس ستیش چندر شرما پر مشتمل بنچ نے غیرسرکاری تنظیم ( این جی او ) ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا اور اسے پہلی نظر میں شک اور اندیشے پر مبنی قرار دیا۔بنچ نے عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ دشینت دوے اور اے ایم سنگھوی سے کہا “ہم میرٹ پر کچھ نہیں کہہ رہے ہیں… لیکن اس وقت آپ کے پاس کوئی اچھا کیس نہیں ہے۔بنچ نے مزید کہا “ہمیں اسے زیر التوا رکھنے دیں۔ ہم مناسب وقت پر اس کی تحقیقات کریں گے۔ متعلقہ حکام (الیکشن کمیشن کے) پر اعتماد کریں۔الیکشن کمیشن کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے دلیل دی کہ یہ درخواست انتخابی عمل کے دوران دائر کی گئی کارروائی کے غلط استعمال کا ایک کلاسک کیس ہے۔

 

سپریم کورٹ کے روبرو انہوں نے کہا کہ درخواست شکوک و شبہات اور انتخابی عمل کی سالمیت پر جھوٹے الزامات پر مبنی ہے۔ یہ بھی دلیل دی گئی کہ اس نے (درخواست گزار) الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز منسلک کر دی ہے لیکن 26 اپریل کا فیصلہ منسلک نہیں کیا ہے۔ اس دن عدالت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کی گنتی کی تصدیق سے متعلق ان کی درخواست پر غور کیا تھا۔ انہوں نے درخواست گزاروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی استدعا کی۔اس پر درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت کے روبرو کہا کہ مفاد عامہ کی درخواستوں میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔تاہم بنچ نے کہا کہ ان دنوں پی آئی ایل ‘پبلسٹی’ درخواستیں بن گئی ہیں۔بنچ نے درخواست گزاروں سے پوچھا کہ انہوں نے 16 مارچ (جب انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا تھا) سے پہلے اس معاملے کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیوں نہیں کیا۔ اس پر درخواست گزاروں کے وکلاء کا کہنا تھا کہ معلومات صرف اس وقت دستیاب ہوئیں جب انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں انکشافات کیے گئے۔اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 17 مئی کو الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا کہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے ہر مرحلے کے 48 گھنٹے بعد تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ کیے گئے ووٹوں کے اعدادو شمار کو کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرے۔الیکشن کمیشن نے 22 مئی کو سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویب سائٹ پر فارم 17 سی (ہر پولنگ اسٹیشن پر ڈالے گئے ووٹوں کا اکاؤنٹ) اپ لوڈ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ فارم کے ساتھ شرارت ہوسکتی ہے۔ فارم کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا امکان ہے۔ اس طرح، یہ ‘بہت زیادہ تکلیف اور عدم اعتماد’ کا سبب بن سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ، محاصرہ مزید سخت
تازہ ترین
’ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کشمیر کے 13 لاکھ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی منوج سنہا
تازہ ترین
کشمیر میں سیب کی پیداوار بڑھانے کے لیے کلین پلانٹ سینٹر قائم کیا جائے گا: مرکزی وزیر
تازہ ترین
ہاجن میں دریائے جہلم میں نوعمر لڑکا غرقآب، بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین

Related

برصغیر

ہماچل پردیش میں56افراد لاپتہ بادل پھٹنے کے بعد مہلوکین کی تعداد 19 پہنچی

July 3, 2025
برصغیر

۔21جولائی سے پارلیمنٹ کامانسون اجلاس

July 3, 2025
برصغیر

دائمی بیماریوں سے نمٹنے کی کوشش میٹھے مشروبات، تمباکو اور شراب پر50فیصد اضافی ٹیکس کریں:ڈبلیو ایچ او

July 3, 2025
برصغیرتازہ ترین

21جولائی سے 21 اگست تک پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بلانے کی حکومتی تجویز منظور

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?