رام بن //TECHNYME FOR ALL نامی این جی او کی جانب سے اپنے ’’گرئین جموں ،کلئین جموں ‘‘ مشن کے تحت بٹوت میں پسیاں گر آنے والے علاقوں ، سرکاری سکولوں کے احاطہ اور ہسپتال میں جمعرات کے روز 5000سے زائد درخت لگائے ہیں۔ تحصیلدات بٹوت سری ناتھ ، این ایچ 1۔اے پروجیکٹ کے پروجیکٹ افسر سُریش شرما ، پرنسپل جی ایچ ایچ ایس جگجیت سنگھ اور نائب تحصیلدار سیف اللہ شاہ، بھارت گاندھی کے ہمراہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بٹوت میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔ زیڈ ای ا وبٹوت لیکھ راج گوسوامی نے شجر کاری مہم کا گورنمنٹ ہائی اسکول میں افتتاح کیا جبکہ بی ایم او ڈاکٹر شکیل احمد سمبریا نے شیر کشمیر ایمرجنسی ہسپتال بٹوت میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔شجر کاری مہم کے دوران مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے جن میں آملہ، دیودار، ناشپاتی ، چنار وغیرہ شامل تھے۔شجر کاری کے اختتام پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے طلاب نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ لیکر بٹوت کے بازاروں سے ایک ریلی نکالی اور صحت وصفائی ، سر سبز ماحول و سوچھ بھارت ابھیان کے حق میں نعرے بازی کی۔TECHNYME FOR ALLکا منصوبہ جموں صوبہ میں اگلے تین سے پانچ سال تک ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔