ونگ کمانڈرابھینندن کی ترقی | گروپ کیپٹن رینک کا عہدہ ملا

نئی دہلی// ہندوستانی فضائیہ نے بالاکوٹ ایئراسٹرائیک کے ہیرو ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کا پرموشن کردیا ہے۔ ابھینندن کو اب گروپ کیپٹن رینک دی گئی ہے۔ 26 فروری 2019 کو ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالا کوٹ میں گھس کرجنگجو کیمپ کو نشانہ بنایا تھا۔ حملے کے دوسرے دن پاکستان نے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی ، لیکن ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن نے مگ 21 سے پاکستان کے ایف 16 جنگی جہاز کو ڈاگ فائٹ میں کنٹرول لائن کے پاس مار گرایا تھا۔ حالانکہ پاکستانی طیارہ کے ساتھ فائٹ میں ابھینندن پاکستانی ایریا میں گر گئے تھے۔ابھینندن کو لے کر ہندوستان کی طرف سے بنائے گئے زبردست دباو کی وجہ سے پاکستان نے انہیں رہا کردیا تھا۔
حج2022