جموں //ومیدھ رنگ منچ کی جانب سے لڑکیوں کے اسقاط حمل سے متعلق گڑیا ڈرامے کی 11ویں نشست پیش کی گئی ۔رجنی بھٹی کی جانب سے لکھا گیا مذکورہ ڈرامہ ایک ناخیز بچے رجت پر بنایا گیا ہے جو کہ اپنی ماں اور بھائی کو لگاتار پریشان کرتا ہے تاہم اس کنبے میں مذکورہ بچے کیساتھ صرف چاچی ہی ہمدردی سے پیش آتی ہے ۔تاہم اس دوران رجت کو معلوم ہو تا ہے کہ اس کی چاچی حاملہ ہے اور اس کے بعد لڑکی کی پیدائش ہو نے والی ہوتی ہے تاہم تنگ نظریہ رکھنے والے کنبہ صرف لڑکوں میں ہی دلچسپی ظاہر کرتا ہے ۔جس کی وجہ سے وہ لڑکی ک پیدائش کو روکنے کیلئے اسقاط حمل کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں ۔تاہم مذکورہ پلان کا رجت کو پتہ چل جاتا ہے اور لڑکا اپنے کنبے کے منصوبہ کے برعکس جاتا ہے اور پولیس کو مطلع کر دیتا ہے ۔مذکورہ ڈرامہ دو سبق دیتا ہے کہ لڑکیوں جنم سے قبل رحم مادر میں ہی ما ردینا جرم ہے اور دوسرا ایسے جرائم کو روکنے کیلئے ہر فرد کو اپنافرض نبھانا چائیے ۔جن فنکاروں نے ڈرامے میں شرکت کی ان میں کنگ سی بھارتی ،پنویت ،شیوم کول ،عمر قریشی وغیرہ شامل ہیں ۔