عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے کے گوری پورہ گائوں میں منگل کو دو کمسن بچے پھسل کر بابا آبپاشی کی نہر میں گرنے سے ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت محمد امین لون کی بیٹی عائشہ (4) اور محمد عمران (6) ولد محمد اقبال لون کے طور پر کی گئی ہے، دونوں مکین گوری پورہ، کنگن کے رہنے والے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق بچے غلطی سے پھسل کر نہر میں جا گرے جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔واقعہ کے بعد علاقہ مکین موقع پر پہنچ گئے اور بچوں کو پانی کے نالے سے نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ بعد ازاں لاشیں نکال کر جائے وقوعہ سے منتقل کر دی گئیں۔اس واقعہ سے گائوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے، مکینوں نے اس المناک نقصان پر غم کا اظہار کیا ہے۔