ڈوڈہ//تعلیم و سیاحت کے وزیر مملکت شکتی راج پریہار نے ضلع میں زیر تعمیر ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائینہ کیا او رمتعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ معیاد بند طریقے پر ان کاموں کو مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔وزیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ بھوانی رکوال ، ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر ، اے ڈی ڈی سی محمد حنیف ملک ، جی ایم جے کے پی سی سی ایم ایل تھاپا و دیگر ضلع افسران و انجینئران تھے۔شکتی نے گورنمنٹ میڈیکل کالج گھٹ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ ایجنسی جے کے پی سی سی کو ہدایت کہ وہ پروجیکٹ کی تکمیل مقررہ وقت کے اندر یقینی بنائیں۔جنرل منیجر جے کے پی سی سی نے وزیر کو بتایا کہ ترقیاتی پروجیکٹ پر کام سرعت سے جاری ہے۔وزیر نے شیوا ڈل پُل کی تعمیراتی مقام کا دورہ کیا اور وہاں 146.50میٹر سٹیل گرڈر پُل پر جاری کام کا معائینہ کیاجو 15.87کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔بعد میں وزیر نے نصیب نگر اور پریم نگر میں نئے پل پر جاری کام کا جائزہ لیا۔