وزیر بجلی کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پی ایچ ای کشتواڑ کی جائزہ میٹنگ

 سرینگر// بجلی کے وزیر سنیل کمار شرما نے محکمہ صحت عامہ کی طر ف سے پینے کے پانی کی فراہمی میں ناقص کار کردگی کے مدنظرمحکمہ کے خلاف کارروائی کرنے کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک ہنگامی جائزہ میٹنگ طلب کی۔وزیر نے متعلقہ حکام جن میں ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ شامل ہے کو ہدایت دی کہ وہ قصبے کے اطراف میں پینے کے پانی کی فراہمی میں باقاعدہ لانے کے اقدامات کریں او راس سلسلے میں ایک مستحکم منصوبہ تشکیل دیںتاکہ مقامی لوگوں کے مشکلات دور ہوسکیں۔وزیر نے قصبے میں مناسب پانی کی تقسیم کاری یقینی بنانے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی تقسیم کاری کے عمل کو بذات خود نگرانی کریں اور ایک ہفتے کے اندر ایکشن ٹیکن رپورٹ ان کے دفتر میں پیش کریں۔