جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اتوار کی شام افطار کا اہتمام کیا ۔ زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے اس میں شرکت کی ۔ وزراء ، کئی ارکانِ قانون سازیہ ، 16 ، سول انتظامیہ اور پولیس کے افسران ، میڈیا کے ارکان ، معزز شہریوں اور سول سوسائیٹی کے ارکان نے بھی افطار پارٹی میں شرکت کی ۔ شام ڈھلتے ہی مہمان وزیر اعلیٰ کی رہایش گاہ پر پہنچے اور خدا وند کریم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بعد میں کھجوروں اور مشروبات سے روزے کھولے ۔ اس موقعہ پر محبوبہ مفتی نے مہمانوں کے ساتھ استفسار کیا اور انہیں نیک خواہشات دیں ۔ وزیر اعلیٰ کی رہایش گاہ پر نماز مغرب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔