نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے پر زور دیتے ہوئے کل کہا ہے کہ جتنی ہم اس میں کامیابی حاصل کریں گے اتنی ہی زیادہ ہماری معیشت کھلے گی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں نفاذ لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں دی گئی رعایتوں اور چھوٹ کے بعد لوگوں کے کام کے لئے گھروں سے باہر آنے کے ساتھ ہی پورے ملک میں انفیکشن کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کے دوران اکیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے بات چیت میں مسٹر مودی نے یہ بات کہی۔کورونا وبا کے بعدمسٹر مودی کی وزرائے اعلی کے ساتھ یہ چھٹی میٹنگ ہے ۔ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے انہوں نے وزرائے اعلی کے سامنے اپنی بات پیش کی اور صورت حال سے نمٹنے اور معیشت کوآگے لے جانے کے لئے مشورے طلب کئے ۔وزیراعظم نے کہا کہ اب ملک کھل چکا ہے اور لوگوں کی محنت سے ہی زندگی پٹری پر لوٹ رہی ہے لیکن ہمیں بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ تھوڑی سے غفلت ہمارے گزشتہ دو تین مہینوں کے محنت پر پانی پھیر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان لاک ون کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ اگر ہم قواعد وضوابط کی پیروی کریں گے تاکہ کورونا بحران سے کم سے کم نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چہرے پر ماسک اوردو گز کی دوری کے اصول کا سختی سے پالن کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘‘ہمیں اس بات کو ہمیشہ دھیان رکھنا ہے کہ ہم کورونا کو جتنا روک پائیں گے ، اس کا بڑھنا روک پائیں گے ، اتنا ہی ہماری معیشت کھلے گے ، ہمارے دفتر کھلیں گے ، مارکیٹ کھلیں گے ، ٹرانسپورٹ کے وسائل کھلیں گے اور اتنے ہی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ مستقبل میں جب کبھی ہندوستان کے خلاف لڑائی کا مطالعہ کیا جائے گا تویہ دور اس لئے بھی یاد رکھا جائے گا کہ کیسے اس دوران ہم نے ساتھ مل کر کام کیا اور کوآپریٹیو وفاقیت کی سب سے بہترین مثال پیش کی۔انہوں نے کہاکہ ‘‘دنیا کے بڑے بڑے ماہرین، ماہر صحت، لاک ڈاؤن اور ہندوستان کے لوگوں کے ذریعہ دکھائے گئے قواعد وضوابط پر آج بحث کررہے ہیں۔ آج ہندوستان میں ریکوری ریٹ پچاس فیصد سے زیادہ ہے ۔ آج ہندوستان دنیا کے ان ممالک میں سب سے آگے ہے جہاں کورونا سے متاثر مریضوں کی زندگی بچ رہی ہے ۔