رام بن //ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع رام بن کے مختلف ہیلتھ سکیموں کے21۔استفادہ حاصل کرنے والوں نیوزیر اعظم نریندر مودی کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نے ملک کے دیگر استفادہ حاصل کرنے والوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اور ان سے ملک گیر سکیموں جیسے کہ جن اوشدھی یوجنا ،قابل برداشت coronary stunts،گُٹھنوں کو بدلنے کی سرجری اور راشٹریہ ڈائلیسز کاریکرم کے بارے میںانکی جانکاری معلوم کی۔استفادہ حاصل کرنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے ملک بھر میں ایسی جانکاری کو جان پہچان والے لوگوںمیں پھیلانے کی تلقین کی۔ویڈیو کانفرنس کے دوران انہوں نیشنل اندر دھنُش مہم، راشٹریہ ٹی بی انمولن اور سوچھ بھارت ابھیان کے فوائد کے متعلق بھی بات کی۔سی ا یم او رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان کے مطابق رام بن کے دو جن اوشدھی کیندروں سے تقریباً 6 لاکھ روپے مالیت کے ادویات ستے ریٹوں پر فروخت کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان فلاحی سکیموں سے3 غریبوں کے گھٹنے بدل دئے گئے ہیںجبکہ7اشخاص کے دلوں میں سٹنٹ پیوست کئے گئے ہیں۔ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد اقبال بٹ اور محکمہ صحت کے دیگر اہلکار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔