نئی دہلی// دہلی پولیس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ان کے کارمانوں کی ستائش ہونے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا،‘ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ‘من کی بات’ پروگرام میں پولیس کے کام کی تعریف یقیناً ہمارا حوصلہ بڑھائے گی’۔ انہوں نے کہا کہ ‘امن، خدمت، انصاف کے اپنے اقدار کو قائم رکھنے کے تئیں دہلی پولیس پرعزم ہے ۔ غور طلب ہے کہ مسٹر مودی نے ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ میں اتوار کو کہا کہ انھیں اس بات پر خوشی ہے کہ کورونا وبا پر قدغن لگانے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں پولیس اہلکاروں نے خدمت کے جس جذبے کا ثبوت دیا ہے ، اس سے پولیس کے تئیں عوام کی فکر میں بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ پولیس کے تئیں عوام میں آنے والی جذباتی تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا،‘پہلے پولیس کے تعلق سے سوچتے ہی محض مںفی خایالات ہی آتے تھے ۔ ہمارے پولیس آج غریبوں، ضرورت مندوں کو کھانہ پہنچا رہے ہیں، دوا پہنچا رہے ہیں۔ جس طرح سے ہر مدد کے لیے پولیس سامنے آرہی ہے اس سے ان کا انسانی اور حساس پہلو کھل کر ہمارے سامنے آیا ہے اور اس نے ہمارے ذہن کو جھکجھور دیا ہے ، ہمارے دل کو چھو لیا ہے ’۔ ’۔ یو این آئی