وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا آن لائن افتتاح

سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو عالمی شہرت یافتہ سکی سیاحتی مقام گلمرگ میں ’ کھیلو انڈیا ‘سرمائی کھیلوں کا آن لائن افتتاح کیا۔
اس سے قبل گذشتہ روز کے روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیرِ کھیل کیرن رِجیجو نے مشعل روشن کر کے پروگرام کی شروعات کا اعلان کیا۔ اس تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا ، "جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے ان کھیلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔"
کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2021 کا انعقاد جموں و کشمیر اسٹیٹ اسپورٹس کونسل کے ذریعہ کھیلو انڈیا کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ ان کھیلوں میں جموں و کشمیر ، لداخ ، کرناٹک ، بہار ، دہلی ، ہریانہ ، اتراکھنڈ ، پنجاب ، بہار ، تمل ناڈو ، تلنگانہ ، چنڈی گڑھ ، لکشدویپ ، مدھیہ پردیش ، آندھرا پردیش ، اوڈیشہ ، اتر پردیش ، مہاراشٹرا، ہماچل پردیش اور راجستھان کے 603 ایتھلیٹ شرکت کر رہے ہیں۔