نئی دہلی// پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہاکہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو افغانستان کے واقعات کے بارے میں جمعرات کو تفصیلی معلومات دیں گے ۔مسٹر جوشی نے پیر کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر جمعرات کی صبح پارلیمانی ضمیمہ میں پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے لیڈروں کو افغانستان کی تازہ صورتحال پر معلومات دیں گے ۔ اس بارے میں تمام کو ای میل سے دعوت بھیجی جارہی ہے ۔ تمام متعلقہ لیڈروں سے درخواست ہے کہ وہ اس پروگرام میں شامل ہوں۔اس سے پہلے ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ افغانستان کے واقعات کے مدنظر وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے ایوان میں لیڈروں کو اس بارے میں معلومات دیں۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اس سلسلہ میں آگے مطلع کریں گے ۔