جموں //ریاستی گور نر کے مشیر کے وجے کمار نے سرمائی راجدانی میں دوبار موئو کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ذرائع انتظامیہ کی جانب سے دفاتر کھولنے کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے انہوں نے دیگر اعلیٰ آفیسران کے ہمراہ سیول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔سیول سیکرٹریٹ کے علا وہ سرکاری رہائش گاہوں سروال ،کمپنی باغ اور غلامی باغ کے دورے کے دوران کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین کو فراہم کی گئی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔اس دوران ان کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ روہت کنسل ،ڈائریکٹر اسٹیٹ طارق حسین غنی اور ڈائریکٹر انفارمیشن نریش کمار کے علاوہ دیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔