کشتواڑ //سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر و سابقہ وزیر سجاد احمد کچلو نے ضلع کے سب۔ڈویژن واڑون علاقوں بشمول انشان ، مول واڑون ، بھاٹہ، پاسار، وارون ، منگلی، چوئی درمن ، آفتی، بریان ، باسمینا، مارگی، گُمری، رکانواس، سرکنڈ، کوزو ،سوکھنی و دیگر دور دراز علاقوں کا تین روزہ دورہ مکمل کیا ۔انہون نے متعدد مقاما ت پر عوامی دربار بھی منعقد کیا ،جہاں پر لوگوں نے اپنے مسائل پیش کئے۔ان مسائل میں سب سے بڑا مسلہ علاقہ کے لوگوں کو ہیپٹائٹس ۔بی کی بیماری سے نجات دلانا تھا ۔علاقہ کے لوگوںنے شکایت کی کہ واڑون کا پورا علاقہ اس بیماری میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں پانی کی پائپوں میں بارش کا پانی داخل ہو تا ہے ، جس سے علاقہ میں ہیپٹائٹس کی بیماری پھیل گئی ہے۔مقامی لوگوں سے فئیڈ بیک حاصل کرنے پر انہوں نے بی ایم او واڑون کی ستائش کی جنھوں نے مقامی سطح پر اس بیماری کا خاتمہ کرنے کے لئے کافی کام کیا ہے۔ کچلو نے اس سلسلہ میں ریاستی سطح کی پہل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو علاقہ کے دورے پر بھیجا جائے۔ انہوں نے علاقہ میںمعقول طبی خدمات کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ڈاکٹروں کو تعنیات کرنے کا مطالبہ کیا خصوصاً ماہر امراض خواتین کی۔ دورے کے دوران کچلو کے ہمراہ بلاک صد رعبدالرزاق، محمد عباس، محمد شعبان ، محمد یوسف، غلام محمد کوکا ، عبدالرزاق شیخ، فاروق احمد شان ، ولی محمد، علی محمد راتھر و دیگران بھی تھے۔