وادی کشمیر کا موسم بتدریج سنبھل رہا ہے

سری نگر// وادی کشمیر میں موسم بتدریج سنبھل رہا ہے تاہم لوگ صبح اور شام کے وقت سردی محسوس کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں بجز کپوارہ اور پہلگام کے گزشتہ شب کے کم سے کم درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں2 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 28 اور 29 مارچ کو بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارشیں یا برف باری ہوسکتی ہے۔