وادی کشمیر میں384اور جموں میں177نئے کورونا وائرس کیس

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے561کیس سامنے آئے۔ان میں384وادی کشمیر جبکہ177کیس جموں صوبے میں سامنے آئے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد134015تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصہ کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مزید 2 کورونا ہلاکتیں پیش آئیں۔ یہ دونوں اموات وادی کشمیر میں واقع ہوئیں۔
گذشتہ کچھ عرصہ سے پورے کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے۔