نئی دہلی// وزیراعظم نریندرمودی نے جنوبی گجرات میں واقع کاکراپار نیوکلیائی انرجی کی تیسری یونٹ کے ایٹمی انرجی کی پیداوارکے لئے تیارہونے پر نیوکلیائی سائنسدانوں کوبدھ کو مبارک باد دی۔مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر کہا کہ دیسی نیوکلیائی پلانٹ ‘میک ان انڈیا’ مہم کی ایک شاندار مثال ہے ۔ گجرات میں 700 میگاواٹ بجلی پلانٹ نے یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس سے یہ اشارہ ملتاہے کہ پلانٹ اب بجلی پیدا کرنے کے لئے تیارہے ۔انہوں نے کہاکہ ‘‘کاکراپارنیوکلیائی انرجی پلانٹ کی تیسری یونٹ میں نیوکلیائی فیزن کی پیداواری سطح حاصل کرنے کے لئے ہمارے نیوکلیائی سائنسدانوں کو مبارک باد۔ میک ان انڈیا کے لئے 700 میگاواٹ والی اہلیت والا کاکراپار پلانٹ ایک شاندار مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انوویشن مستقبل کی کئی کامیابیوں کے دروازے کھولے گی۔یواین آئی