یو این آئی
ولنگٹن/نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل (بدھ سے ) بیسن ریزرو،ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیاں کھیلی گئی پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میزبان کیوی ٹیم نے 1-3 سے جیت لی تھی جبکہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم سے 0-3 سے جیت لی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 10سے 14دسمبر تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 18سے 22دسمبر تک بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت روسٹن چیس کریں گے جبکہ میزبان کیوی ٹیم ٹام لیتھم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔