نواز رونیال
رام بن // پہاڑی ضلع رامب ن کی سب ڈویژن رام سو کے دور افتاد علاقہ نیل میں لوگ ابھی بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جہاں لوگوں کو بارشوں میں ندی نالوں کو عبورکرنے کے لیے اپنے جان خطرے میں ڈالناپڑتی ہے۔اس کی تازہ مثال آج اسوقت دیکھنے کو ملی جب علاقہ سرنگاہ میں پل نہ ہونے کی وجہ سےباٹو – سرنگاہ لدھنیال کے شہریوں نے اپنے گھر جانے کے لیے ایک درخت کو تیزی ندی کے اوپر ڈال کر ندی عبور کی۔ لوگوں نے مقامی ممبر اسمبلی، ضلع انتظامیہ رام بن اور محکمہ دیہی ترقی بلاک رام سو افسر و اہلکاروں سے گزارش کی کہ وہ اس پل کی تعمیر جنگی سطح پر کریں تاکہ علاقہ سرنگاہ لدنی حال کے زیر تعلیم سکول جانے والے طلبہ و بزرگ شہری لوگوں کو شکریہ کا مواقع بخش دیں ۔