Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

نیشنل کانفرنس کو کسی سہارے کی ضرورت نہیں،میں مرانہیں ہوں ، جہاں بھی ضرورت ہو گی الیکشن لڑوں گا | اپنے بل پر اسمبلی الیکشن لڑینگے عسکریت پسندی ختم نہیں،فقط قابو میں ہے،مودی جیسا فرقہ پرست وزیر اعظم پہلے کبھی نہیں دیکھا :فاروق عبداللہ

Towseef
Last updated: August 12, 2024 11:40 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کو کہا کہ ان کی پارٹی اسمبلی انتخابات اپنے بل پر لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ سیکورٹی ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں سے اس پر قابو پایا جا رہا ہے۔این سی لیڈر نے جکیاس ملک پورہ میں ورکرس کنونشن کے حاشئے پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ کسی بھی اتحاد کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ این سی اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی اور تمام 90 اسمبلی سیٹوں سے آزادانہ طور پر مقابلہ کرے گی۔انکاکہناتھا”ہمارا ایجنڈا جموں اور کشمیر کے لوگوں کی ترقی، خوشی اور تحفظ کے لیے اہم ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا “این سی اپنی طاقت پر آگے بڑھے گی، اور پارٹی کی بہتری کے لیے لوگوں سے تجاویز طلب کرے گی‘‘۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے این سی صدر نے کہا کہ وہ الیکشن لڑیں گے اور پارٹی اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی۔انکاکہناتھامیں مرانہیں ہوں ، جہاں بھی ضرورت ہو گی الیکشن لڑوں گا‘‘۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے این سی لیڈر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کو سیکورٹی ایجنسیوں کے ٹھوس اقدامات کے ذریعے “کنٹرول” کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا”ہم سمجھتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی ختم نہیں ہوئی ہے۔ یہ موجود ہے، یا ہم کہیں گے کہ یہ قابو میں ہے۔ لیکن سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ لوگ امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں‘‘۔اس سے قبل فاروق عبداللہ نے خطہ چناب کے دورے کے تیسرے روز ڈوڈہ کے بلاک جکیاس ملکپورہ میں پارٹی کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو سے لے کر 2014 تک کسی بھی وزیر اعظم نے اس عظیم عہدے پر فائز رہ کر کسی مخصوص طبقہ و فرقہ کو نشانہ نہیں بنایا لیکن نریندر مودی واحد ایسے وزیراعظم ہیں جو انسانوں کو ہندو، مسلمان، سیکھ، عیسائی کے نام پر بانٹ رہا ہے 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں مسلمانوں کے خلاف عوامی جلسوں میں بیان بازی کرکے نفرت و مذہبی سیاست کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستانی ہیں اور اس ملک کے مالک ہیں. لیکن اس کے باوجود رام مندر کی تعمیر و بدری ناتھ میں پوجا کرکے بی جے پی کو ان حلقوں سے عوام نے مسترد کرکے قراری ہار کا سامنا رہا۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ مودی حکومت الیکشن کمیشن کی مہربانی سے وجود میں آئی۔اس دوران صوبائی صدر رتن لال گپتا ،سابق وزیر و صوبائی نائب صدر خالد نجیب سہروردی،سابق رکن اسمبلی قاضی جلال الدین، سابق ایم ایل سی محمد اقبال بٹ، ضلع صدر ظفراللہ راتھر ،ایس ٹی سیل جنرل سیکرٹری چوہدری سلام دین، زونل نائب صدور شمیم احمد بٹ، نور محمد کالو، بلاک صدور و دیگر کارکن ان کے ہمراہ تھے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی نفرت کی سیاست کو پنپنے نہیں دیا بلکہ سماج کے ہر طبقہ، فرقہ و خطہ کی فلاح و بہبود کیلئے یکساں طور پر کام کیا لیکن موجودہ دور میں سب اس کے برعکس ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور افتادہ علاقوں و باالخصوص وادی چناب کی تعمیر و ترقی کے لئے این سی سرکار نے کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن موجودہ حکومت نے اس کو ہر سطح پر نظرانداز کیا۔انہوں نے کہا کہ حدبندی کمیشن نے بھی اس خطے کے ساتھ انصاف نہیں کیا جبکہ اسے علیحدہ پارلیمانی حلقہ کا درجہ دینے کی ضرورت تھی۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے دور حکومت کی چند حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لئے رہبر تعلیم پالیسی، ایس پی اوز و پولیس کی تقرری، وی ڈی سی کمیٹیوں کا قیام دیگر ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا اور مزدور پیشہ افراد کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے لیکن آج کے دور میں وادی چناب کے سبھی تعمیری منصوبوں و پن بجلی پروجیکٹوں میں غیر مقامی باشندوں کو روزگار دے کر اس خطہ کے نوجوانوں و مزدور پیشہ افراد کو محروم رکھا گیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ گوجر بکروال طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے بھی وسیع پیمانے پر کام کیا گیا اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے سینکڑوں سکول کھولے گئے لیکن آج یہ طبقہ پھر سے پسماندگی کا شکار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج حالات بدل گئے ہیں اور ہر طرف سے نفرت و انتشار پھیلانے کی کوششیں ہورہی ہیں اور اس شیطانی و پر فتن دور میں اپنے آپ کو بچانے کر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کا دامن تھام کر انصاف و مدد کی امید رکھنے کی ضرورت ہے۔ نیشنل کانفرنس صدر نے منشیات کی لت سے دور رہنے و اس قسم کے کاروبار میں ملوث افراد و نوجوانوں کو اس لت کا شکار بنانے والے لوگوں کی نشاندہی کرکے قانونی طریقے سے نپٹنے پر زور دیا۔انہوں نے پنچائتی و دیگر انتخابات میں خواتین کو مکمل نمائندگی دینے کی بھی اپیل کی اور پارٹی کارکنوں و لوگوں سے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرکے اس ظلم و ستم سے نجات حاصل کرنے کے لئے ‘ہل کو مضبوط بنانے و فرقہ پرست طاقتوں و ان کی اتحادی جماعتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ آنے والاکل اچھا ہو گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

خطہ چناب

۔11برس قبل منہدم ہو ا ’اندھ سم پل‘ دوبارہ تعمیر نہ ہو سکا، آمد ورفت متاثر ملحقہ علاقہ جات آبادی پریشانیوں سے دوچار ، ندی پیدل عبور کرنے پر مجبور

July 7, 2025
خطہ چناب

خطہ چناب میں ہلکی بارش نے گرمی کی شدت سے راحت دلائی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور عام ٹریفک کی روانی بغیر کسی خلل کے جاری

July 7, 2025
خطہ چناب

رام بن میں 5گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ۔36یاتری زخمی

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?