جموں// جموں کشمیر صاف ستھرا موومنٹ کے ریاستی صدر شوکت علی چودھری نے نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے دور دراز علاقوں کا کیا ۔اس دوران لوگوں نے مسائل کیلئے جانکاری دی۔ انہوں نے گنڈلا پنچایت کے لوگوں سے بات کی اور گنڈلا کے لوگوں نے کہا کہ یہاں پر ہائر سکینڈری سکول ہیں لیکن لوگوں کو داخلہکے دوران فیس جمع کروانے کے لیے کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں پر بینک برانچ کھولی جائے تو لوگوں کو بہت فائدہ ہو گا۔ شوکت چوہدری نے اپنے پریس بیان میںکہاکہ گنڈلا ہائر سکینڈری سکول کے قریب یا شبہہسپتال کے پاس بینک برانچ کھولنے کی گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شبہ ہوسپیٹل میں سہولیات نہ ہونے کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ہسپتال میں ناتوایکسرے کی سہولیات ہے اور نہ ہی الٹرا ساو¿نڈ اور وہاں پر ڈینٹل چیربھی نہیں ہے اور ٹیسٹ جو ہوتے ہیںان کی سہولیات بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ہسپتال میں یہ سہولیات فوری طور پر دی جائے ۔ انہوں نے جن لوگوں سے بات کی ان میں شرما ، نگروٹہ سے ارج شرما، اور سنجے گنڈلا اور کلدیب راج، سبھاش نگروٹہ ودیگران شامل ہیں۔