جموں//پرنسپل سیکرٹری بھیڑ و پشوپالن اور ماہی پروری نوین کمار چودھری نے مرکزی ماہی پروری سیکرٹری جتندر ناتھ سوین سے ملاقات کی۔پرنسپل سیکرٹری نے مرکزی سیکرٹری کو جموں وکشمیر کے متعدد دریائوں ، چینلوں اور چشموں میں ماہی گیری کے وسیع اِمکانات کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوں نے کہا کہ ٹرائوٹ مچھلی سیب کے بعد جموںوکشمیر کی اگلی بڑی برآمدی مصنوعات بن سکتی ہے ۔اِس سلسلے میں بتایا گیا کہ ایک سپلائی چین بنانے کے لئے منصوبہ بندی اور تیاری کی جارہی ہے تاکہ پورے ہندوستان کی مختلف منڈیوں میں مقامی ٹرائوٹ برآمد کرنے میںمدد ملے۔نوین چودھری نے مرکزی سیکرٹری کو جموںوکشمیر کے کسانوں اور باغبانوں کو ان کی مصنوعات کو ہندوستان کے دوسرے حصوں میں لے جانے کے لئے فراہم کی جانے والی 25فیصد ائیر فریٹ سبسڈ ی کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ مچھلی کی برآمدات کی حوصلہ اَفزائی سے اس کی پیدا وار میں اضافہ ہوگا۔ اُنہوں نے یہ بھی جانکاری دی گئی کہ کاروباری افراد کو مقامی طور پر بہتر اور مضبوط پیکیجنگ میٹریل کے لئے پلانٹ لگانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں ری سرکو لیٹنگ ایکو ا کلچر سسٹم ، آرا ے ایس کو برقرار رکھنے کے لئے مدد کا مطالبہ کیا۔مرکزی سیکرٹری نے جموں وکشمیر یوٹی ماہی گیری کی ترقی پر اطمینان کا اِظہار کیا اور مقامی کھپت کے ساتھ برآمدات کو بڑھانے پر زور دیا۔اُنہوں نے بہتر پیکیجنگ ، کولڈ سٹوریج کی سہولیات اور لاجسٹکس کے طریقوں پر زور دیا۔ اُنہوں نے اِنسٹی چیوٹ آف فشریز ٹیکنالوجی ، سی آئی ایف ٹی کے ماہرین کی طرف سے ضرورت پڑنے پر تعاون کا بھی یقین دِلایا ۔میٹنگ میں ناظم ماہی پالن بشیر احمد بٹ اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔
مرکزی سیکرٹری ماہی پروری کا زرعی یونیورسٹی جموں کا دورہ
جموں//مرکزی سیکرٹری ماہی پروری جتندر ناتھ سوین نے سکاسٹ جموں کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر جے پی شرما سے ملاقی ہوئے ۔اُنہوں نے یونیورسٹی کے لازمی شعبوں کا جائزہ لیا ۔وائس چانسلر نے مرکزی سیکرٹری کو یونیورسٹی کیمپس میں جاری ماہی پالن کی مختلف سرگرمیوں سے سے متعلق جانکاری دی۔ مرکزی سیکرٹری نے سکاسٹ ۔ جے میں ماہی پروری کے فروغ کے لئے تیار کی کی گئی مختلف سہولیات کا دورہ کیا اور کام کی تعریف کی۔اِنچارج فشریز یونٹ ڈاکٹر سحر مسعودنے مختلف سرگرمیوں اور نبارڈ کے زیر اہتمام فش سیڈ ہیچری پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔ایسو سی ایشن ایٹ فشریز یونٹ ڈاکٹر اکھل گپتا نے ڈی ایس ٹی پروجیکٹ کے تحت تیار کردہ آبی زراعت میں مچھلی کی مختلف اقسام اور حالیہ ٹیکنالوجیوں کے بارے میں بتایا۔اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راج کمار نے یونیورسٹی میں رائج ثقافتی طریقوں سے متعلق جانکاری دی ۔ سائنسداں کے وی کے جموں ڈاکٹر پریم کمار نے دیہی کسانوں میں کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے مچھلی پروسسنگ میں سی آئی ایف ٹی اور سکاسٹ ۔ جے کے اشتراکی پروجیکٹ کے بارے میں روشنی ڈالی۔مرکزی سیکرٹری نے یونیورسٹی کے مختلف یونٹوںکا بھی دورہ کیا جس میں ہربل گارڈن ( سنجیونی ٹپوون) ، اُبھرتے اور دھنسے ہوئے بیڈ ماڈل ، شہد کی مکھیوں کی حفاظت کایونٹ ، مشروم یونٹ اور آئی ایف ایس شامل ہیں۔ اُنہوں نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے یونیورسٹی کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ تحقیق کو کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں ترجمہ کرنے کے لئے تن دہی سے سوچیں۔مرکزی سیکرٹری نے یونیورسٹی میں ماہی پروری کی ترقی کے معاملے کو حکومت کے ساتھ اُٹھانے اور یونیورسٹی کو ہر طرح کی مدد کا یقین دِلایا۔ مرکزی سیکرٹری کے ہمراہ ناظم ماہی پالن جموں و کشمیر او ردیگر اَفسران بھی تھے۔