گاندربل//محکمہ زراعت کشمیر نے’’قومی خوردنی تیلوں کے مشن‘‘کے تحت گاندربل میں وسیع پیمانے پر سرسوں کے تیل کے بیجوں کی بوائی مہم کی شروعات کی جس کے تحت رقبے کو دوگنا کیا جائے گاتاکہ ٹیکنالوجی کے تحت بہتر پائیداری کا باعث بنے گی۔اس سلسلے میں زراعت کے سیکرٹری نوین کمار چودھری، محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر کشمیر چودھری محمد اقبال نے گاندربل کے علاقہ گیراج میں وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے کھیتوں میں سرسوں کے تیل کے بیجوں کی بوائی کی شروعات کی ۔اس موقع پر نوین کمار چودھری نے بتایا کہ زرعی پیداوار اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے تحت محکمہ گاندربل نے گیراج گاندربل میں تیل کے بیجوں کی کاشت کا دن منایا جارہا ہے چونکہ کشمیر میں تیل خوردنی کی کھپت بہت زیادہ ہے اورہمارا مشن ہے کہ کھپت کے حساب سے 60فیصد سرسوں کا تیل کشمیر میں موجود کھیتوں سے ہی تیار کیا جائے جس کے تحت یہ مشن شروع کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ برفباری سے قبل شروع کیا جاتا ہے۔اس موقع پر چیف ایگریکلچر آفیسر گاندربل غلام حسن ماگرے اورگاندربل میں محکمہ زراعت میں تعینات دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس سرسوں کے تیل کے بیجوں کی بوائی شروع کی گئی۔