عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر کے ٹینگن نوگام علاقے میں ایک سڑک حادثے میں فوج کے ٹریٹوریل اہلکار کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت ٹریٹوریل آرمی کے پرویز احمد لون کے طور پر کی گئی ہے، جو جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری (جیک لائی) سے وابستہ ہے۔پولیس کے مطابق لون کو رات کے وقت حادثہ پیش آیا اور اسے فوری طور پر علاج کے لیے 92 بیس ہسپتال لے جایا گیا۔ تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی اور قانونی کارروائیوں کے لیے سری نگر کے پولیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
نوگام میں سڑک حادثہ | ٹریٹوریل اہلکار کی موت