سرینگر//سرینگر کے صنعتی علاقہ میں بدھ کونوگام شانگس اننت ناگ کا25سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جبکہ اونتی پورہ میں کھمبے سے گرکر شہری فوت ہوا۔ پولیس کے اعلی حکام کے مطابق جواد احمد بٹ ولد علی محمدساکنہ نوگام شانگس اننت ناگ ،سرینگر کے صنعتی علاقہ میں موٹر پمپ کی مرمت کرنے کے بعد اسے ترسیلی لائن کے ساتھ جوڑ رہا تھا کہ اسے زوردار جھٹکا لگا اور موقع پر ہی فوت ہو۔ اگرچہ اسے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز پہنچایاگیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد میت کولواحقین کے حوالے کردیا۔اس دوران جے کے این ایس کے مطابق 28سالہ توصیف احمدبٹ ولدغلام رسول ساکنہ جائوبہرار اونتی پورہ کھمبے پرچڑھ کرکیبل کی مرمت کررہاتھاکہ اوروہ اچانک کھمبے سے گرگیا۔مذکورہ نوجوان کونازک حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور منتقل کیاگیا لیکن ڈاکٹروں نے اس مردہ قرار دے دیا۔
نوجوان کرنٹ لگنے سے فوت
