سوپور//ننگلی سوپورمیںاس وقت کہرام مچ گیا جب نالہ خروسومیں ایک پانچ برس کی کمسن لڑکی غرقاب ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق پانچ سالہ رابعہ شبیرولدشبیراحمدگنائی ساکن زالورہ سوپوراپنے ماموں کے گھر گئی تھی اور پھسل کر نالہ خروسو میں ننگلی علاقہ میں جاگری۔اس دوران پولیس نے اس وقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ پیش آتے ہی بچائوٹیم کو علاقہ کی طرف بھیج دیاگیاتاکہ بچی کی لاش کو پانی سے برآمد کیا جائے۔تاہم مقامی لوگوں اور پولیس کی بچائو ٹیم کی کوششیں ابھی بارآورثابت نہیں ہوئی اور بچی کی لاش کی آخری اطلاعات ملنے تک پانی سے برآمد نہیں کیا گیاتھا۔