جموں//گاندھی نگر پولیس نے ایک نقب زن کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 1لاکھ روپے کی مالیت کے زیوارت برآمدکرلئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن گاندھی نگرمیں رینوہکوزوجہ پردیپ کماربٹ ساکن سنجواں جموں نے شکایت کی کہ یونائٹیڈبنک آف انڈیالاسٹ موڑگاندھی نگرجموں سے نامعلوم نقب سے اس کے گلے سے سونے کی چین چھین لی ۔پولیس سٹیشن گاندھی نگرنے ایف آئی آر 131/2018، زیردفعہ 382 آرپی سی معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ اس سلسلے میں پولیس ٹیم نے سخت مشقت کے بعد ہرپال سنگھ ولد ہریندرسنگھ ساکن ٹھاٹھریاں ،امرتسر،حال بالمیکی کالونی گاندھی نگرکوگرفتارکیااوراس نے قبول کیاکہ اس نے 3 تولے کی چین چھینی تھی۔ پولیس نے یہ کامیابی انسپکٹرسنیل سنگھ جسروٹیہ ،ایس ایچ او گاندھی نگر ،ایس آئی کالی کرن ،انچارج پی پی ڈگیانہ ،ایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ ،رفیق منہاس اورایس پی سٹی سائوتھ سندیپ چوہدری اورایس ایس پی جموں وویک گپتاکی نگرانی میں حاصل کی۔