نقب زن گرفتار،مسروقہ سامان ضبط

جموں//جموں پولیس نے ایس ایس پی جموں وویک گپتاکی قیادت میں چوری کی واردات کاپردہ فاش کرتے ہوئے نقب زنوں کوگرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ،تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن گنگیال میں راجندرکمارولد موہن سنگھ ساکن لین نمبر 20 گریٹرکیلاش نے شکایت کی تھی کہ 12 اپریل 2018کوکسی نے اس کاگھرکاتالاتوڑکرچوری کی ،جب وہ گھرپورے پریوارکے ساتھ باہرکہیں گئے ہوئے تھے۔رپورٹ میں بتایاگیاتھاکہ چوروں نے گھرسے زیوارت چوری کرلیے ہیں ۔ پولیس نے ایف آئی آر نمبر 34/18 ،زیر سیکشن 454/380 آرپی سی معاملہ درج کیاتھا۔ پولیس نے مختلف مقاما ت پرچھاپے مارے اورپوچھ تاچھ کرنے کے بعد رمن دیپ سنگھ عرف مانی ولد امرت سنگھ ساکن سیکلوپونچھ کوحراست میں لیااورپوچھ تاچھ کے دوران اس نے چوری کااعتراف کیا۔پولیس نے مسروقہ سامان بھی ضبط کیاجن میں چار تولے سونا، ایک لیپ ٹاپ ، سات سلینڈر برآمد کیے ہیں۔پولیس نے یہ کامیابی ایس آئی نایت علی ،ایس ایچ او پی ایس گنگیال اورایس آئی وکی تھاپا ،انچارج پی پی گریٹرکیلاش کی قیادت اور ایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ جموں رفیق منہاس اورایس پی سندیپ چودھری کی نگرانی میں حاصل کی۔