جو ڈوبی نبیؐ کے بیانوں میں ہیں
گلستاں کھلے ان زبانوں میں ہیں
ہمیں بھی مدینے کا دیدار ہو
کہ ہم بھی تو اُن کے دِوانوں میں ہیں
فقط نعت کا ذکر کیا کہ نبیﷺ
نمازوں میں ہیں اوراذانو ں میں ہیں
ہواکرتا ہے جن میں ذکرِنبیﷺ
بڑی برکتیں اُن مکانوں میں ہیں
نبی ﷺکی مرے عظمتیں دیکھیے
نشانِ قدم آسمانوں میں ہیں
نبی ﷺکے سوا کوئی اپنا نہیں
وہی تو فقط کُل جہانوں میں ہیں
تجھے جو اے زاہدؔ ہیں آقا ملے
وہ تو مہرباں مہربانوں میں ہیں
محمد زاہد رضابنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج بھدوہی