جلگاؤں//دور حاضر میں موبائل فون کی وجہ سے پیغام رسانی میں یقیناً بڑی آسانی ہوئی ہے،لیکن اس کے جہاں بے شمار فوائد ہیںوہیں اس کے نقصانات بھی کم نہیں ہیں،کسی بھی چیز کا استعمال اگر صحیح طریقہ پر نہ ہو تو خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔آج کل نوجوان نسل نے موبائل فون کا غلط استعمال شروع کردیا،جس کی وجہ تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے اور بے حیائی اور بے راہ روی کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مفتی محمد ہارون ندوی صدر جمعتہ علماء ضلع جلگاؤں و ڈائریکٹر وائرل نیوز لائیو جلگاؤں،مہاراشٹر نے جلگاؤں کے ملت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں منعقدہ اجلاس’اصلاح معاشرہ اور نشہ مخالف مہم‘ میں کیا۔ مفتی محمد ہارون ندوی نے کہا کہ موبائل فون ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔