اشرف چراغ
کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ کے پہا ڑی علاقوں میں منگل کی شام دیر گئے تازہ برف باری کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوگئی ۔تازہ برف باری کے باجود چوکی بل کرناہ سڑک پر گاڑیو ں کی آمد ورفت رو اں دو اں تھی تاہم رات دیر گئے جب نستہ ژھن گلی (سادھنا)پر کئی انچ برف جمع ہوئی تو گا ڑیو ں کی آمد و رفت میں خلل پڑ گیا ور قریب 35گا ڑیا ں برف میں پھنس گئیں جن میں مسافر گاڑیا ں بھی شامل تھی۔تحصیل انتظامیہ کرناہ نے فوری طور ضلع انتظامیہ کو با خبر کیا جس کے بعد تحصیل دار کرناہ محمد امین بٹ کی نگرانی میں ایک بچائو کاروائی شروع کی گئی جس میں پولیس ،فوج اور 109بیکن محکمہ کے اہلکار شامل تھے ۔بچائو ٹیم نے بڑی حکمت عملی کے ساتھ برف میں پھنسی ہوئی گاڑیو ں کو نکال دیا اور ایک بڑے خطرے کو ٹال دیا ۔تحصیل دار کرناہ کا کہنا ہے کہ منگل کے روز علاقہ میں ہلکی بارشو ں کا سلسلہ جاری تھا تاہم شام کے وقت نستہ ژھن گلی (سادھنا)پر بھی برف باری کاسلسلہ شروع ہوا اور ایک دو گھنٹوں برف جمع ہوئی اور گا ڑیو ں کی آمد ورفت میں خلل پڑگیا تاہم انتظامیہ نے فوج ،پولیس اور بیکن محکمہ کے ساتھ ایک بچائو کاروائی شروع کی اور تمام 35گا ڑیو ں کو بحفاظت نکل دیا گیا جو اپنے اپنے منزلوں پر کسی مشکلات کے بغیر پہنچ گئیں ۔