نجی شعبے کی دفاعی صنعت پر زور | R&D میں سرمایہ کاری کریں:راج ناتھ

   نئی دہلی//ستمبر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو نجی شعبے کی دفاعی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کریں ، خاص طور پر سائبر اسپیس سے متعلق ٹیکنالوجیز میں۔ سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی سیکورٹی کے منظر نامے میں تیزی سے تبدیلیوں سے فوجی ساز و سامان کی مانگ میں اضافہ متوقع ہے اور ہندوستانی صنعت کو پیداوار بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے۔سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی دفاعی صنعت کو حکومت کی جانب سے گزشتہ چند سالوں میں شروع کی گئی پالیسی اصلاحات سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ ملکی دفاعی پیداوار کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا ، "آپ سب جانتے ہیں کہ عالمی صورتحال بہت تیزی سے بدل رہی ہے۔ آج دنیا کا کوئی خطہ ایسا نہیں ہے جو ان تبدیلیوں سے متاثر نہ ہوا ہو۔سنگھ نے کہا ، اس کے اثرات تجارت ، معیشت ، مواصلات ، سیاسی مساوات اور فوجی طاقت پر دیکھے جا سکتے ہیں۔